طالبان نے پاکستان سے میچ جیتنے پر اہم وارننگ جاری کردی
(ڈیلی طالِب)
افغانستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے اہم وارننگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی اور ایسے میں افغان وزارت داخلہ نے اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ ہے اور امید ہے کہ افغان ٹیم یہ میچ جیتے گی۔
وزرات نے وارننگ جاری کی کہ افغان ٹیم کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی ہے تاہم خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib