سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی کمی
(ڈیلی طالِب)
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2050 روپے کم ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 1758 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 1ہزار680 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1794 ڈالر فی اونس ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib