آریان کی ضمانت پر شاہ رخ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو، تصویر وائرل
(ڈیلی طالِب)
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کے بعد کنگ خان نے سکون کا سانس لیا اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل اور سابق اٹارنی جنرل موکل روہتگی کا کہنا ہے کہ بومبے ہائی کورٹ سے آریان کی ضمانت کے بعد جب وہ شاہ رخ خان سے ملے تو کنگ خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔
وکیل موکل روہتگی نے بتایا کہ آریان کی ضمانت کی خبر سن شاہ رخ خان پرسکون نظر آئے۔ اس سے قبل وہ بہت فکر مند تھے۔ وہ اس کیس سے متعلق خود نوٹس بناتے تھے اور پھر میرے ساتھ ان پر بحث کرتے تھے۔
28 اکتوبر جمعرات کے روز آریان کو 26 دن تک زیرحراست رہنے کے بعد بالآخر ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔ اگرچہ آریان خان اور کیس میں شامل دیگر افراد ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کو جمعرات کے روز ضمانت مل گئی ہے تاہم یہ تینوں عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہی جیل سے باہر آسکیں گے اور ہوسکتا ہے کہ تینوں آج یا ہفتے کے روز جیل سے باہر آئیں۔
آریان خان کی ضمانت کے بعد ان کی قانونی ٹیم نے شاہ رخ خان کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں۔ ضمانت کے بعد قانونی ٹیم کے ہمراہ شاہ رخ خان کی یہ پہلی تصاویر ہیں جو منظرعام پر آئی ہیں اور ان میں شاہ رخ خان کے چہرے پر مسکراہٹ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے بحری جہاز پر چھاپہ مار کرحراست میں لیا تھا بعد ازاں 3 اکتوبر کو پوچھ تاچھ کے بعد آریان خان کو گرفتار کرلیاگیا۔ اور تقریباً 26 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ روز 28 اکتوبر کو بومبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib