71

ایکسپو سینٹرکراچی میں ویکسینیشن کرنیوالا عملہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ایکسپو سینٹرکراچی میں ویکسینیشن کرنیوالا عملہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

(ڈیلی طالِب)

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن سینٹر میں کام کرنے والے عملےکو 6 ماہ سے تنخواہیں نہيں مل سکیں۔

کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں عملے نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر علامتی ہڑتال کردی۔

پیرامیڈیکس اور آئی ٹی عملے نے6 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام بند کردیا، ایکسپوسینٹر میں سیکڑوں افراد صبح سے ویکسینیشن کے حصول کے لیے پریشان رہے۔

خیال رہے کہ میڈیکل اور آئی ٹی عملے کو کنٹریکٹ پر نجی کمپنی نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت تعینات کیا تھا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق تنخواہیں دینےکی ذمہ دار نجی کمپنی ہے جس کو ادائیگی کردی گئی ہے ۔

انتظامیہ کی یقین دہانی پر عملے نے احتجاج ختم کردیا اور ویکسین لگانےکا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں