48

وزیراعظم مہنگائی سے متعلق ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

وزیراعظم مہنگائی سے متعلق ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

(ڈیلی طالِب)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی سے متعلق ایک پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پیکج کے تحت ایک کروڑ سے زائد آبادی کو ریلیف دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں فکر ہے کہ توانائی کےبحران کو کس طرح قابو کرنا ہے۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں لوگ براہ راست میئر منتخب کریں گے، پنجاب میں میئر اور چیئرمین کے انتخابات بلا واسطہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر دوبارہ سر جوڑا ہے، اعظم سواتی اور مجھے الیکشن کمیشن نے شوکاز دیا وہ زیادتی ہے، اسے واپس ہونا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں