خیبرپختونخواكابینہ وحكومتی ٹیم میں ردوبدل، دو نئے وزرا شامل
(ڈیلی طالِب)
پشاور: خیبرپختونخواكابینہ وحكومتی ٹیم میں ردوبدل کردی گئی ہے، نئی کابینہ میں دو نئے وزرا شامل کر دیے گئے ہیں۔
ڈیلی طالِب کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان كی منظوری سے پیر كے روز كابینہ میں دو نئے وزیر شامل كیے گئے، معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلیٰ تعلیم كامران بنگش كو ترقی دیتے ہوئے وزیر بنایاگیا ہے جب كہ ہری پور سے ارشد ایوب خان كو كابینہ میں شامل كیاگیا ہے، كامران بنگش پہلے سے موجود دونوں محكموں كا چارج سنبھالے ركھیں گے جب كہ ارشد ایوب اور فیصل امین گنڈاپور كے محكموں كا اعلان جلد كیاجائے گا۔
معاونین خصوصی عارف احمد زئی، محمدظہور اور ریاض خان كو ترقی دیتے ہوئے مشیر مقرر كردیاگیا، تینوں مشیر پہلے سے موجود اپنے محكموں معدنیات، مذہبی امور و اوقاف اور سی اینڈ ڈبلیو كا چارج سنبھالے ركھیں گے۔ دو نئے وزرا کی شمولیت كے ساتھ ہی كابینہ كا آئینی حجم مكمل ہوگیاہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib