42

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اپنے بھیجےگئےکیسز پر ایف آئی اےکی کارروائیوں پراظہار اطمینان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اپنے بھیجےگئےکیسز پر ایف آئی اےکی کارروائیوں پراظہار اطمینان

(ڈیلی طالِب)

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنی طرف سے بھیجے گئے کیسز پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی راناتنویرحسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

رکن کمیٹی حنا ربانی کھر نے پوچھا کہ پی اے سی کے مقدمات میں کتنی رقم کا فراڈ ہوا تھا ؟ چیئرمین کمیٹی نے کہا یہ بتانا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہےکہ کتنےکا فراڈ ہوا اور ریکوری کتنےکی ہوئی۔

اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے تین سالوں میں بھیجےگئےکیسز پر 800 مقدمات درج کرکے 1200افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فراڈ سے رقم لینے والے سرکاری ملازمین سے 11کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کیےگئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی بریفنگ پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں