49

کراچی: نجی اسکول کے واش رومز میں کیمرے، ایف آئی اے کا اسکول پر چھاپہ

کراچی: نجی اسکول کے واش رومز میں کیمرے، ایف آئی اے کا اسکول پر چھاپہ

(ڈیلی طالِب)

کراچی: صفورا چورنگی کے قریب اسکول کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکول کو سیل کردیا۔

اسکول کے واش روم میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم فارنزک ٹیم کے ساتھ اسکول پہنچی تو اسکول سیل ہونے کی وجہ سے ٹیم کو خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم فارنزک عملے کے ساتھ تحقیقات کے لیے اسکول گئی تھی لیکن اسکول کے دروازے بند تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض نے بتایا کہ اس معاملے پر گزشتہ روز ڈائریکٹر اسکولز سے رابطہ کیا گیا تھا اور ایف آئی اے کی ٹیم گزشتہ رات موقع پر پہنچی تھی مگر یقین دہانی کے باوجود محکمہ تعلیم کی ٹیم گزشتہ روز نہیں آئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اب تک شکایت موصول نہیں ہوئی البتہ متاثرہ افراد واقعے کی شکایت سائبر سرکل میں کراسکتے ہیں، شکایت کنندگان کا نام راز میں رکھا جائے گا۔

عمران ریاض نے مزید بتایا کہ محکمہ تعلیم کے عملے نے اسکول سیل کیا، ایف آئی اے کی ٹیم ان سے رابطے کے بعد اسکول پہنچی لیکن محکمہ تعلیم کا عملہ نا ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی۔

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ کیمرے خواتین ، چائلڈ پورنوگرافی یا کسی اور مقصد کے لیے لگائے گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں