58

نماز کا مذاق اڑانے والا نوجوان مظفر گڑھ سے گرفتار

نماز کا مذاق اڑانے والا نوجوان مظفر گڑھ سے گرفتار

(ڈیلی طالِب)

مظفر گڑھ: تھانہ شاہ جمال پولیس نے شعائر اسلامی کا مذاق اُڑانے اور نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر #بےشرم_انسان_کوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔

عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے-

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں