عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے میں کردار ادا کرے، وزیراعظم
(ڈیلی طالِب)
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے افغانستان سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے ، عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہےکہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی بحران کو روکے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردارکرتا رہا ہوں، اب ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے بھی افغانستان کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہےگا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہےکہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی بحران کو روکے۔
- About the Author
- Latest Posts