62

سرکاری رعایتی قیمت پر چینی پشاور نہ پہنچ سکی

سرکاری رعایتی قیمت پر چینی پشاور نہ پہنچ سکی

(ڈیلی طالِب)

پشاور: سرکاری رعایتی نرخ پر چینی کی کھیپ پشاور نہ پہنچ سکی، دو دن تک رعایتی نرخ پر چینی فراہم نہ کی گئی تو نرخ پھر سے بڑھ جائے گا۔

ڈیلی طالِب کے مطابق پشاور کو رعایتی نرخ پر 1499 ٹن چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس بارے میں چینی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سرکاری سبسڈی والی چینی آنے کے بعد نرخ مزید کم ہونے کا امکان ہے، لیکن دو دن تک رعایتی نرخ پر چینی فراہم نہ کی گئی تو نرخ پھر سے بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مردان کو 873 ٹن اور بنوں کو 747 ٹن سرکاری رعایتی نرخ پر چینی فراہم کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں