59

حکومت کا جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

(ڈیلی طالِب)

اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیلی طالِب کے مطابق وزرات پارلیمانی امور نے مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کرنے سے متعلق سمری آج صبح وزیراعظم آفس ارسال کی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوچکی ہے، صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کریں گے جس کے بعد پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر اہم قانون سازی کی جائے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اس مشترکہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں انہوں ںے متحدہ ہوکر حکومت مخالف اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں