ویوو نے سپر سلم ڈیزائن، بڑی بیٹری اور ایکسٹینڈڈ ریم کے ساتھ نیا Y21 متعارف کروا دیا
(ڈیلی طالِب)
4GB+1GBایکسٹنڈڈ ریم ،5000mAhبیٹری،18Wفاسٹ چارج ، مٹیلک بلیو اور ڈائمنڈ گلو کے دلکش رنگوں میں پاکستان بھر میں دستیاب
سمارٹ فون بنا نے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنی وائے سیریز کا نیا سمارٹ فون Y21 متعارف کروا دیا۔ یہ سمارٹ فون سپر سلم باڈی ، 5000mAh کی بڑی بیٹری اور 18Wفاسٹ چارج کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے۔ Y21 ایسے افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے جو کم بجٹ میں بیٹری کی بہترین گنجائش، زیادہ میموری اور دور حاضر کے جدید ڈیزائن کا موبائل فون خریدنا چا ہتے ہیں۔
اس موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برینڈ سٹریٹجی زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ “ویوو Y سیریز زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہے۔ ویوو اپنی مارکیٹ ریسرچ کی بدولت صارفین کی ضروریات کو بخوبی سمجھتا ہے اور اس تحقیق کی بناء پر صارفین کی پسند و ضرورت کے مطابق پروڈکٹس متعارف کرواتا ہے۔ ویوو Y21 کی صورت میں ہم آپ کے لیے ایسا سمارٹ فون لاۓ ہیں جو نہ صرف دیکھنے میں انتہائی دیدہ زیب بلکہ کارکردگی بھی میں بہترین ہے۔”
Y21 کی 8. 0mm سپر سلم باڈی میں سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے تاکہ صارفین باآسانی اپنے موبائل کو ان لاک کرسکیں۔ نیا Y21 کا ڈیزائن زیادہ کمپیکٹ اور استعمال میں زیادہ آرامدہ ہے نیز اس سیریز کے سابقہ سمارٹ فون کے مقابلے میں یہ مزید 0.4mm پتلا اور10g ہلکا ہے۔ اس ڈیوائس کے مڈل فریم کو آرک کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے اور اس کے کونے موزوں ترین زاویہ پر ہیں جو اس کو پروفیشنل اور دلکش آپیرینس کا حامل فون بناتے ہیں۔ اس سٹائلش سمارٹ فون میں تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنا نے کے لیے 6.51” کا ایچ ڈی پلس ہیلو ڈسپلے بھی موجود ہے۔
Y21 میں 5000mAh کی بڑی بیٹری موجود ہے جو 18W فاسٹ چارج اور Type-Cچارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ مزیدبرآں اس ڈیوائس میں 4GB+1GB ایکسٹنڈڈ ریم بھی موجود ہے جو نہ صرف اسے برق رفتار بناتی ہے بلکہ تمام بیک گرائونڈ ایپس کے بلاتعطل عمل کو یقینی بناتی ہے۔ اگر صارفین ایک ہی وقت میں متعدد ایپس بدلتے بھی رہیں تو اس سمارٹ فون کی رفتار کم نہیں ہوتی۔Y21 میں 64GB کی بڑی میموری بھی موجود ہے جس میں1TB تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ فائلز کو مستقل طور پر محفوظ کر سکیں۔
ویوو Y21 میں 13میگا پکسل کا مین کیمرہ موجود ہے جو ہر قسم کے مناظر کی تصویرکشی کو آسان بناتا ہے ۔ اس کے ریئر کیمرہ سیٹ اپ میں 2میگا پکسل میکرو کیمرہ لینز بھی ہے جو فوکس کو 4 سینٹی میٹر تک کلوز کر سکتے ہیں اور گرد و نواح میں چھپی ہوئی چھوٹی سے چھوٹی خوبصورت اشیاء کی تصویرکشی کو ممکن بنا تے ہیں۔ تخلیقی اور حیران کن تصاویر بنا نے کے لیے اس کے 13میگا پکسل ریئر کیمرہ میں Bokeh scenarios بھی موجود ہیں۔
مزیدبراں یہ 8 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرہ کے ساتھ آتا ہے جس میں پوٹریٹ موڈ کے لیے نیچرل فیس بیوٹی الگورتھم اور ارورا سکرین لائٹ فیچر پہلے سے موجود ہیں تاکہ صارفین کسی بھی وقت شفاف اور بہترین سیلفیز کھینچ سکیں۔ پوٹریٹ موڈ “پوز گائیڈ” کے فیچر سے بھی آرا ستہ ہے جس کی مدد سے صارفین متعدد پوزز میں تصاویر بنا سکتے ہیں۔ نیز اس کے کیمرہ میں تصاویر کے لیے رنگوں کے وسیع انتخاب کی خاطر 2.0 فلٹر اور HDR امیجنگ کی سہولت بھی موجود ہے جس کی مدد سے عکس کے تاریک اور روشن حصے واضح رہتے ہیں اور یادگار لمحات تصاویر کی صورت میں محفوظ ہو جا تے ہیں۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y21 مٹیلک بلیو اور ڈائمنڈ گلو جیسے دو دلکش رنگوں میں 27،999 روپے کی قیمت پر پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو خرید سکتے ہیں۔
ویوو Y21کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y21سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib