ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
(ڈیلی طالِب)
برمنگھم: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
گزشتہ روز پی سی بی کے جنرل مینجر عصر ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولوی صاحب کے نکاح پڑھانے کے بعد دلہا دلہن ’’قبول ہے‘‘ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کے بعد مولوی صاحب دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔
اس کے علاوہ نکاح کے بعد ملالہ اور ان کے شو ہر عصر ملک اپنے دوستوں کے ہمراہ تصاویر کھنچواتے ہوئے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی گزشتہ روز پی سی بی کے جنرل مینجر عصر ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اس خوشخبری کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کا نکاح برمنگھم میں ان کے گھر میں مختصر اور سادہ سی تقریب میں ہوا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib