58

شرح سود میں اضافے کا اثر، مسلسل چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

شرح سود میں اضافے کا اثر، مسلسل چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

(ڈیلی طالِب)

حکومت کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا اثر مسلسل چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی صورت میں نظر آیا۔

مندی کی لہر چوتھے روز بھی برقرار رہی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 427 پوائنٹس کم ہوکر 43935 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 779 پوائنٹس کےبینڈ میں کاروبار ہوا، انڈیکس کی کم ترین سطح 43734 رہی۔

بازار میں 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار 8.39 ارب روپے میں ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے کم ہوکر 7574 ارب روپے ہے۔

چار روز میں 100 انڈیکس 2553 پوائنٹس گرچکا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 370 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں