’ڈھول باجے کی آواز سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا‘، مالک نے باراتیوں پر مقدمہ کردیا
(ڈیلی طالَب)
بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے تیز میوزک اور ڈھول باجے کے باعث 63 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولٹری فارم کے مالک رنجیت پریڑا نے اپنے پڑوسی کیخلاف نِلاگری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا۔
رنجیت پریڑا نے باراتیوں پر الزام لگایا کہ اونچی آواز میں ڈھول باجے اور گانے بجانے کی وجہ سے اس کی 63 مرغیوں کو دِل کا دورہ پڑگیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئیں۔
فارم مالک کے مطابق بارات اتوار کی شب 11 بج کر 30 منٹ پر اس کے فارم کے سامنے سے گزری، گانوں کی حد سے تیز آواز سن کر مرغیاں غیر معمولی ردعمل دینے لگیں اور کچھ مرغیاں اچھلنے لگیں۔
رنجیت کا کہنا تھا کہ اس نے ڈی جے سے میوزک کم کرنے کا کہا تو اس نے ایک نہ سنی جس کے بعد ایک ایک کرکے 63 مرغیوں کی موت ہوگئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیز آواز کے سبب مرغیوں کو صدمہ پہنچا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
رپورٹس کے مطابق 22 سالہ رنجیت نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، مناسب نوکری نہ ملنے کے باعث اس نے 2019 میں نجی بینک سے 2 لاکھ روپے کا لون لے کر فارم کھولا تھا، رنجیت نے اپنا نقصان بھرنے کیلئے باراتیوں سے درخواست کی جنہوں نے صاف انکار کردیا۔
بعدازاں کوئی دوسرا راستہ نظر نہ آنے کی صورت میں اس نے تھانے کا رخ کیا اور ایف آئی آر درج کروادی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib