63

ساتھ کام کا مطلب یہ نہیں کہ کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لیں: انوشے اشرف برہم

ساتھ کام کا مطلب یہ نہیں کہ کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لیں: انوشے اشرف برہم

(ڈیلی طالِب)

معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ساتھ کام کرنے والوں اور دوستوں میں فرق واضح کیا۔

انوشے اشرف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ پراجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کسی کا نام مینشن کیے بغیر کہا کہ ہم کولیگز ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد نے انوشے کی ٹوئٹ کا جواب دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے ایسا کیا ہے اس کا نام بھی مینشن کریں تاکہ دوسروں کو علم ہوسکے۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ امید ہے جس نے ایسا کیا، آپ نے انہیں روکا ہوگا۔

انوشے نے صارف کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے یہ اس لیے بتایا تاکہ لوگ مستقبل میں اس فرق کو سمجھ سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں