67

وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے طالبان کی مدد کا مطالبہ.

وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے ط ال ب ان کی مدد کا مطالبہ.

(روزنامہ طالب)

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں ط ال ب ان کی حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ط ال ب ان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا ط ا ل ب ا ن کے اعلان کے بعد اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں گے، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔

رواں ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ط ا ل ب ان کے کنٹرول کے بعد جہاں روس اور چین کی جانب سے افغانستان میں ط ا ل ب ان کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے وہیں پاکستانی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر رد عمل کو دیکھنے کے بعد ط ا ل ب ان کی حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں