کوئٹہ: ایرانی نصاب پڑھانے والے مزید دو غیرقانونی سکول سیل.
(ڈیلی طالِب)
کوئٹہ میں انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے مزید دو ایسے سکولوں کو بند کردیا ہے جہاں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا۔
حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن، کرانی اور مری آباد میں قائم ایسے دس ایرانی سکولوں کی نشاندہی ہوئی تھی جن میں سے آٹھ سکولوں کو اب تک سیل کیا جاچکا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ محمد زوہیب الحق کے مطابق پیر کو مری آباد کے علاقے میں سیل کیے گئے دونوں سکولوں سےملنے والی تدرسی کتب میں پاکستان کے بجائے صرف ایران کی تاریخ، جغرافیہ اور سماجیات کے متعلق مضمون شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکول پرنسپل اور اساتذہ بھی غیر ملکی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیرملکی سکولوں سے متعلق مزید تحقیقات بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کررہے ہیں۔
اس سے قبل جمعہ کو بھی کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور سیکورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے چھ غیرقانونی ایرانی سکولوں کو سیل کیا تھا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib