ط ا ل ب ان کی سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس ختم، حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے .
(ڈیلی طالِب)
ط ال ب ان کی سپریم کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔
ط ال ب ان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس ط ال ب ان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت قندھار میں ہوا جبکہ یہ اجلاس ہفتے کے روز سے پیر تک جاری رہا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان سے اچھے برتاؤ کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔
ترجمان ط ال ب ان نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے سب کو مکمل ہدایات دے دی ہیں اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کردیا ہے۔
ط ال ب ان کی جانب سے تاحال حکومت سازی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ملابرادر سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد قندھار سے کابل روانہ ہوگئے ہیں اور جلد ہی کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔
خیال رہے کہ ط ال ب ان نے اعلان کیا تھا کہ آخری امریکی فوجی کے انخلا تک حکومت کا اعلان نہیں کیا جائے گا تاہم ڈیڈ لائن سے ایک دن قبل گزشتہ شب ہی امریکی فوج نے انخلا مکمل کرلیا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib