96

کوئی ٹرک کے نیچے چھپ کر تو کوئی جہاز پر لٹک کر ۔۔ جانیے لوگ افغانستان کو کیسے چھوڑ رہے ہیں؟

کوئی ٹرک کے نیچے چھپ کر تو کوئی جہاز پر لٹک کر ۔۔ جانیے لوگ افغانستان کو کیسے چھوڑ رہے ہیں؟

(ڈیلی طالِب)

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔ جس میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں افغان ایک انتہائی مشکل راستوں سے ہوتے ہوئے افغانستان سے ہجرت کرکے ایران کی سرحدوں کی طرف جانے پر مجبور ہیں۔ تاہم ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق افغانستان سے ایرانی سرحد تک کا راستہ تقریباً 980 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

جبکہ ایرانی وزارت داخلہ حسین قاسمی کا کہنا ہے کہ ایران نے افغان پناہ گزینوں کیلئے ایران کے تین صوبوں کی سرحدوں پر عارضی طور پر کیمپ لگایئے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افغان مہاجرین حالات بہتر ہونے پر اپنے ملک میں واپس چلے جائیں گے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانی بچے ٹرک کے نیچے چھپ کر غیر قانونی طور پر پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہورہے ہیں۔ تاہم یہ بچے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیاء کو پاکستان کے بازاروں میں بیچنے کیلئے اس طرح کا انتہائی خطر ناک اقدام اٹھانے پر مجبور ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں ہزاروں افراد افغانستان کے امریکی انخلاء کے جشن کو منانے کیلئے ایک جگہ جمع ہیں اور سجدہ شکر بجا لاکر اپنی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ط ال ب ان امریکی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کو چلا رہے ہیں۔ اور جبکہ ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کرہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں