آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے .
(ڈیلی طالِب)
آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جو ش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات و بہادری کی ایسی داستانیں رقم کیں جو آج بھی زبان زد عام ہیں ۔
6 ستمبر 1965 کو زمینی محاذ پر بری طرح شکست کھانے پر بھارت نے 7 ستمبر کو اپنی فضائیہ کو استعمال کیا جس پر پاکستانی شاہین بھی فوری حرکت میں آئے اور کینبرا ، سٹار فائٹرز ، سیبر اور ایف 12 طیاروں سے دشمن کے ہر اس طیارے کو نشانہ بنایا جو پاک فضاؤں میں داخل ہوا ، اس کے بعد شاہینوں نے دشمنوں کے گھر میں گھس کر بھی ان کا بھاری جانی و مالی نقصان کیا۔
عالمی شہرت یافتہ سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے محض چند سیکنڈز میں دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ چھ ستمبر کو زمینی محاز کے بعد سات ستمبر کو بھارت کو لڑاکا طیاروں کی لڑائی میں بھی خفت اٹھانا پڑی ۔
اس عظیم کامیابی کو یاد کرتے ہوئے پاکستانی قوم ہر سال 7 ستمبر کو یوم فضائیہ مناتی ہے اور دفاع وطن کے عہد کی تجدید کرتی ہے ۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib