آٹزم کے شکار بچے نے خوبصورت اذان دے کر لوگوں پر سحر طاری کردیا.
(ڈیلی طالِب)
ریاض: عام طور پر آٹزم کے شکار بچے کو بول چال میں مشکل پیش آتی ہے، لیکن سعودی عرب میں اس بیماری میں مبتلا بچے کی خوبصورت اذان سن کر لوگوں پر سحر طاری ہوگیا۔
ایک بچے کی اذان کو فلم بند کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ بچے کی آواز انتہائی پُراثر اور دل میں اترجانے والی ہے۔ مسجد میں موجود تمام افراد بچے کی خوب صورت آواز اور مکمل طور پر درست طریقے سے دی گئی اذان سن کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر بھی بچے کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے۔
انتہائی درست تلفظ کے ساتھ اذان دینے والے اس بچے کا نام صالح ہے اور یہ کوئی معمولی بچہ نہیں۔ کیونکہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ بیماری آٹزم کا شکار ہے، یہ بیماری بچے کے اظہار خیال کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے اور نتیجے میں وہ بچہ معاشرتی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہوپاتا۔
آٹزم کا شکار صالح کی اذان سن کر یہ سچائی ہر شخص پر پوری طرح آشکار ہوجاتی ہے کہ اگر رب تعالیٰ سے لگاؤ سچا ہو تو کوئی کام مشکل نہیں رہتا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib