افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے اور ہم۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم بیان سامنے آگیا.ا
(ڈیلی طالِب)
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے اورہم وہاں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں،طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے،اس امر کو یقینی بنایاجائے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
افغانستان کی صورتحال پر ’ورچوئل علاقائی کانفرنس‘ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال مشکل اور پیچیدہ ہے،افغانستا ن کے عوام 40سال سے مشکلات کا شکارہیں،ہم افغانستان کی خودمختاری کا احترام ہیں اور افغان عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں،ملکی مسائل افغان عوام کو ہی حل کرنے چاہئیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ افغانستان سے متعلق کی جانے والی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں ہیں ، وہاں کوئی خونریزی نہیں ہوئی۔ہمیں افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ، عالمی برادری بھی اس صورتحال میں ساتھ دے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib