67

ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیلوں کا معاملہ،وزیر مملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کو بڑا چیلنج دے دیا.

ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیلوں کا معاملہ،وزیر مملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کو بڑا چیلنج دے دیا.

(ڈیلی طالِب)
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تین سال سے شریف خاندان ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے خلاف اپیلوں کو آگے نہیں چلنے نہیں دے رہا اور التواو¿ں کے پیچھے چھپ رہا ہے ، حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی التواو¿ں کے ذریعے انہوں نے خارج کرایا ، اب وکیل کی بیماری کا بہانہ بنا کر شریف خاندان کیسز کی سماعت میں تاخیر کر رہا ہے،میں مریم صفدرکوچیلنج کرتاہوں عدالت کوکیس کی روزانہ سماعت کاکہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ کیس میں شریف خاندان نے جعلی قطری خط عدالت میں پیش کیا ،ان کے قطری خط کوکسی نے قبول نہیں کیا ، ان کے پاس عدالت کومطمئن کرنے کیلئے ثبوت نہیں ، التواءکے پیچھے چھپنے والے ڈھونگ کو بند ہونا چاہیے ، عوام چاہتی ہے اب اپیلوں پر فیصلہ ہونا چاہیے ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مریم صفد ر کی جانب سے وکیل کا بہانہ بنا کر کیسز میں تاخیر کی جاری ہے، ان سے کرپشن کا سوال ہو تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں ، آج ان کے وکیل بھی بیمار ہوگئے ، امجدپرویزگزشتہ ہفتے نیب عدالت میں پیش ہوئے ،اگر وہ نیب کورٹ میں پیش ہوسکتے ہیں توانکے کیس میں کیوں نہیں ہوئے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی دفعہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے ، شریف خاندان اب این آر او کے پیچھے نہیں چھپ سکتا، نواز شریف جھوٹ بول کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک پرتعیش زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) اندرونی اختلافات کا شکار ہے،م اورش لیگ کی لڑائی اب میڈیاکے سامنے بھی آگئی ہے ، شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کاسوال پوچھنے پرمریم خاموش ہوگئی ، ن لیگ کی قیادت کے فیصلے اب ٹاس پرہوں گے ، پیپلزپارٹی،ن لیگ کامقابلہ اپوزیشن لیڈرکیلئے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں