افغانیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے ، عالمی برادری کو تعاون کرنا چاہئے ، منیر اکرم.
(ڈیلی طالِب)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے ، آج افغانیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے ، عالمی برادری کو انسانی بنیاد پر تعاون کرنا چاہئے ۔
منیر اکرم نے کہا کہ افغان عوام کی امداد کیلئے پاکستان نے تین جہاز بھیجے ، پاکستان میں تیس لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں ، ماضی میں افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی ، مگر اب نہیں ہونی چاہئے ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مطالبہ کیا کہ نئی افغان حکومت ملک میں امن اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib