ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے عزائم ہر صورت ناکام بنائیں گے: آرمی چیف.
(ڈیلی طالِب)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی جس میں عالمی، علاقائی اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پربھی غورکیا گیا۔
اس حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھاکہ بارڈر منیجمنٹ کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں اور داخلی سلامتی برقرار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف خطرات کے خلاف فوج کے تعاون اور کردار کو سراہا جبکہ انہوں نے افغانستان سےغیرملکیوں کے انخلا کیلئے فوج کے تعاون اورکردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آر می چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امن کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون خوشحال اور پرامن خطے کیلئے ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے روایتی اورغیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
آرمی چیف نے بھارتی ریاستی جبر اور تشدد کاسامناکرنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی کیا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib