ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی میں مختلف ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کی بیٹھک .
(ڈیلی طالِب)
انتہائی اہم نشست میں پاکستان، چین، ایران، روس، تاجکستان،ازبکستان، ترکمانستان اورقازقستان کا افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، تمام انٹیلی جنس چیفس کا خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں خطے کے مختلف ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کی بیٹھک ہوئی، جس میں پاکستان، چین ، ایران، روس اور تاجکستان نے علاقائی اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا، تمام انٹیلی جنس چیفس نے خطے میں دیرپاامن اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی غور کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان، چین ، ایران، روس، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور قازقستان کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں بیٹھک ہوئی، بیٹھک ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہوئی۔ انتہائی اہم نشست میں پاکستان، چین ، ایران، روس اور تاجکستان ودیگر ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کے درمیان افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر ممالک کے انٹیلی جنس چیفس نے خطے میں دیرپاامن اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے سے متعلق مشاورت کی۔ خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا اور انٹیلی جنس شیئرنگ کا میکانزم بھی تیار کیا گیا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib