75

ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون نے ایم پی اے خرم لغاری کو معاف کردیا.

ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون نے ایم پی اے خرم لغاری کو معاف کردیا.

(ڈیلی طالِب)
لاہور کی سیشن عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے خرم لغاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ مدعی مقدمہ نے خرم لغاری کو معاف کرنے سے متعلق عدالت میں بیان دیا۔

مدعیہ نے بیان میں کہا کہ صلح ہو گئی ہے، خرم لغاری کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں اور کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مدعیہ نے ہراساں اور بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

خرم لغاری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں