75

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ.

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ.

(ڈیلی طالِب)
شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتے یا اتوار کے روز کروز میزائل کا تجربہ کیا جس نے ٹیسٹ کے دوران 1500 کلو میٹر تک سفر کیا۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے کروز میزائل کو اہم اسٹریٹیجک ہتھیار قرار دیا ہے اور شمالی کوریا کا کہنا ہےکہ اس میزائل تجربے کے بعد وہ جاپان کو مزید بہتر طریقے سے نشانہ بنانے کے قابل بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل نے تجربے کے دوران پانی میں گرنے سے قبل اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ شمالی کوریا کا پہلا لانگ رینج میزائل ہے جو ایٹمی ہتھیار ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک خطرہ قرار دیا ہے جب کہ جاپان نے بھی اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی دفاعی ماہرین کا کہناہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے تجربہ جنوبی کوریا کے میزائل ڈیفنس کے لیے ایک چیلنج ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں