63

وزیراطلاعات فواد چوہدری پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی سے لاعلم نکلے.

وزیراطلاعات فواد چوہدری پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی سے لاعلم نکلے.

(ڈیلی طالِب)
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی سے یوں تو سارا جہان واقف تھا لیکن اطلاعات کے وفاقی وزیر ہی اس بات سے لاعلم نکلے۔

‘جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے’ کے مصداق فواد چوہدری کو کچھ علم ہی نہ تھا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایک صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سےکہا کہ پریس گیلری بند کردی گئی ہے، صحافی گیٹ نمبر ایک پر احتجاج کررہے ہیں۔

اس پر فواد چوہدری نےکہا کہ کورونا کی وجہ سے پریس گیلری بند کی گئی ہوگی،کیا اسپیکر آفس سے پتا کیا گیا ہے، پتا کرتے ہیں کیوں بند کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ آج صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر حکومت نے صحافیوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے تھے۔

مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کو بند کردیا گیا تھا اور صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔

ادھر اپنے خطاب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے میڈیا کی خدمات پر اس کا شکریہ ادا کیا اور جب پریس گیلری پر نظر ڈالی تو وہ بالکل خالی تھی، اس پر صدر عارف علوی بھی کچھ حیران دکھائی دیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں