74

معذور لڑکی کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب.

.معذور لڑکی کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب.

(ڈیلی طالِب)
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں معذور لڑکی روبینہ کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا، والد، روبینہ اور اس کی والدہ کو بچپن میں چھوڑ کرچلا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ لڑکی کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ موجود ہے اور قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سفر کرنے اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں، معذور لڑکی کا والدہ کے ساتھ قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔

وکیل کے دلائل پر عدالت نے چیئرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں