48

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد.

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد.

(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ معیشت پر بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا اور ارکان پارلیمنٹ کے 10 فیصد الاؤنس میں اضافے کو مسترد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی وہیکلز میں کسٹم ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے جس سے قیمتیں کم ہوں گی، ہزار سی سی کی گاڑیوں کے پارٹس پر ڈیوٹی کم کی ہے جس سےقیمتوں میں کمی ہوگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور اس پر طویل مشاورت ہوئی ہے، کرمنل لاء ریفارمز پر طویل بریفنگ بھی دی گئی ہے، وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ قانون کو پاکستان میں بہتر کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں