وزیراعظم کا کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر اظہارتشویش، تفصیلی رپورٹ مانگ لی.
(ڈیلی طالِب)
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، پارٹی قیادت اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کنٹونمنٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی کارکردگی پرغور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی جائے اور جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کی الگ الگ رپورٹ بنائی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل لاہور میں بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پنجاب میں میدان مارلیا۔
صوبہ پنجاب کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ 51 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔
آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib