وسیم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی نے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا.
(ڈیلی طالِب)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 2 ماہ میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور وسیم خان کے درمیان آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے بورڈ سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہوگی اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وسیم خان سے متعلق فیصلے کے لیے دو ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔
واضح رہےکہ سابق کرکٹر رمیز راجہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib