ایک عورت نے کسی عالم سے پوچھا.
(ڈیلی طالِب)
ایک عورت نے کسی عالم سے پوچھا : اسلام نے ہمیں شوہر کی اطاعت اور فرماں برداری کا پابند کیوں کیا ہے.. شوہر کو ہماری اطاعت کا پابند کیوں نہیں بنایا ؟عالم نے پوچھا : تیرے کتنے بیٹے ہیں ؟
عورت بولی : تین بیٹے ۔اس پرعالم نے جواب دیا : اللہ نے تجھے ایک مرد کی اطاعت کا حکم دیا۔
اور تین مردوں کو تیری اطاعت کا حکم دیا.. تیری اطاعت اور تیرے ساتھ اچھا معاملہ کیے بغیر وہ ہر گز جنت میں داخل نہیں ہو سکیں گے.. اب تْو بتا کہ زیادہ پابند کون ہے ؟؟؟عورت نے جواب دیا :جواب دیا : بے شک.. اسلام کی نعمت پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں
ایک دن ایک جٹ بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا-کہنے لگا دنیا داری زیادہ نہیں جانتا، عشق حقیقی سمجھنا ہے-بابا جی نے کہا یہ بتاؤ کے دنیا میں سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہو؟
جواب دیا-اپنی بھینس سے کرتا ہوں-بابا جی نے کہا-آج سے تمھارا سبق یہی ہے کہ اسے دیکھتے رہو، چھ مہینے تک-“بندہ خوش ہوگیا۔
چھ مہینے کے بعد حاضر ہوا تو بابا جی نے پوچھا کہ “کون؟ “اس نے کہا “جٹ”- بابا جی نے پھر حکم کیا کیا-جاؤ اور چھ مہینے بعد آنا-جس دن وہ بابا جی کو ملنے آیا تو دروازے سے سر ٹکرا کر واپس ہو جاتا اندر نہیں جا رہا تھا-بابا جی نے اس سے پوچھا-“بھائی! اندر کیوں نہیں آتے؟
”کہنے لگا-“بابا جی! اندر کیسے آؤں، میرے دونوں سینگ اس دروازے میں پھنس جاتے ہیں-“بابا جی نے ہنستے ہوئے کہا-“جاؤ! آج تمھارا سبق پورا ہوا-رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی.عشق حقیقی یہی ہے کہ اپنی ذات کی نفی ہو جائے
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib