ایران نے افغانستان کیلئے کمرشل پروازیں بحال کردیں.
(ڈیلی طالِب)
تہران: ایران نے افغانستان کے لیے اپنی کمرشل پروازیں بحال کردیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے ایک ماہ بعد 15 ستمبر کو افغانستان کے لیے اپنی کمرشل پروازیں بحال کردی ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق 15 ستمبر کو ایران کی نجی ائیرلائن ماہان ائیر کی مسافر پرواز نے افغان دارالحکومت کابل اور ایرانی شہر مشہد کے درمیان پرواز کا آغاز کیا اور پرواز پہلے مشہد سے مسافروں کو لے کر کابل پہنچی جس کے بعد پرواز اسی روز واپس مشہد روانہ ہوئی۔
ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 15 اگست کو کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اگلے ہی روز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں نہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔
ایران کی ماہان ائیرلائن ملک کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ہے جو کابل اور مشہد کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلاتی تھی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib