58

ملک میں مہنگائی میں اضافہ، رپورٹ جاری.

ملک میں مہنگائی میں اضافہ، رپورٹ جاری.

(ڈیلی طالِب)
ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی ہوئیں اور 19 کے نرخوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 12 روپے 11 پیسے بڑھ کر اوسط ایک ہزار 234 روپے 18 پیسے ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں7 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد اوسط فی کلو قیمت 221 روپے77 پیسے فی کلو ہو گئی، ایک ہفتے میں گھی 2 روپے 45 پیسے فی کلو مہنگا ہوکر 345 روپے 11 پیسے فی کلو ہوگیا جب کہ انڈے 5 روپے 29 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 48 روپے 32 پیسے بڑھی جب کہ بیف، مٹن اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، بجلی کی قیمت بھی 43 پیسے فی یونٹ بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 47 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط فی کلو قیمت 54 روپے 62 پیسے ہوگئی، ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 55 پیسے، آلو 2 روپے فی کلو، دال مونگ 4 روپے، دال ماش 2 روپے، دال چنا ایک روپے 83 پیسے فی کلو کم ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق دال مسور ،کیلے اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں