64

بھارت نے ہماری ٹیکنالوجی کا چین اور پاکستان کیخلاف غلط استعمال کیا، امریکی کمپنی .

بھارت نے ہماری ٹیکنالوجی کا چین اور پاکستان کیخلاف غلط استعمال کیا، امریکی کمپنی .

(ڈیلی طالِب)

امریکی کمپنی ’ایگژوڈس انٹیلی جنس‘ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ان کی ٹیکنالوجی کاغلط استعمال کیا اور اس کی ونڈوز کو چین اور پاکستان کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کیا۔

امریکی کمپنی Exodus Intelligence کے سی ای او لوگان براؤن کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکاری حکام یا کنٹریکٹر نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی deep access دینے والی فیڈ کو منتخب کرکے اسے بدنیتی پر مبنی طریقےسے استعمال کیا جس پر بھارت کو اپریل میں کمپنی کی new zero-day research کی خریداری سے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قابل قدر کوڈ کے دیگر ممالک کو لیک کیے جانے سے متعلق بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھارت کی جانب سے غلط استعمال قابل قبول رویے کی حد سے باہر ہے، ہم بھارتی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال روسی سائبر سکیورٹی فرم کے محققین نے سائبر جاسوسی مہم کے بارے میں بتایا تھا جس میں چین اور پاکستان میں سرکاری اور ٹیلی کام اداروں کے مائیکرو سافٹ ونڈوز پی سی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں