جلال آباد میں طالبان فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی .
(ڈیلی طالِب)
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے دھماکوں میں بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس میں طالبان فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سے زائد دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ننگرہار کے صوبائی اسپتال کے حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلا حملہ ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib