49

اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر پر نئے الزامات، ڈٹ کر مقابلے کا چیلنج.

اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر پر نئے الزامات، ڈٹ کر مقابلے کا چیلنج .

(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد: وزیر ریلوے اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کی بارش کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سکندر سلطان، آئین اور قانون بالادست ہے یا آپ کی ذات، آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹے میاں کی چھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق بہت سی باتیں صیغہ راز ہیں، الیکشن کمیشن مفلوج تھا اس لیے کڑوا گھونٹ پی کر تقرر کیا، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کیں ان کو کتنے نوٹس ملے جو مجھے دیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیسہ پلائی دیوار ہوکر مقابلہ کریں گے، روک سکو اگر روک سکتے ہو۔

بابراعوان کی اپوزیشن کو پیشکش
اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

بابر اعوان نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت ای وی ایم سے انتخابی شفافیت کے علاوہ کوئی اور مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور ان کا نمائندہ الیکشن کمیشن بتائے کہ کیوں الیکٹرانک ووٹنگ سے خوفزدہ ہیں؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں