سیکیورٹی فورسز کی بڑ ی کامیابی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر مارا گیا.
شمالی وزیرستان میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد صفی اللہ غیر سرکاری تنظیم کی چار خواتین کے قتل اور 2020 میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگرد صفی اللہ سکیورٹی فورسز پرآئی ای ڈی حملوں اور ان کی منصوبہ بندی، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib