کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے
تحریر. شمائلہ شاہین
کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے۔ چند الفاظ پرمشتمل یہ جملہ آج کل ہم بہت سی جگہوں مثلا دکانوں، شاپنگ سنٹرز ، الزغرضیکہ ہر وہ جگہ جہاں چوری کا اندیشہ ہو لکھا دیکھتے ہیں ۔ یہ جملہ بڑے بڑے الفاظ میں لکھ کر ان شاپنگ سنٹرز، دکا نوں میں کسی ایک دیوار پر جہاں کیمرا نسب ہواس کے ساتھ ہی چسپاں کر دیا جاتا ہے۔ لوگوں کی نظر جب ان الفاظ سے ہوتی ہوئی ساتھ نصب کیمرے پر پڑتی ہے تو چوری کی نیت سے آیا ہرتص يقينا چوس ہو جاتا ہے۔ اور نتیجتا اپنے ارادے سے بھی بھر جاتا ہے۔ بلاشبہ سائنس کی ہی بہترین کامیابی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے کہ اس سے نہ صرف چوری کا خطرہ جاتا ہے بلکہ چوری کے ارادے سے پھر جانے والخص بھی چوری جیسے گناہ سے نیا جاتا ہے۔ لیکن صرف انہی جگہوں تک محدود ہے جہاں یہ کیمرے نصب ہیں۔ ان جگہوں پر جہاں یہ کیمرے نصب نہیں ہیں، وہاں نہ صرف چوری بلکہ بہت سے دوسرے جرائم اسی ریٹ پر ہورہے ہیں ۔ ایسی جگہوں پر جرم کرتے ہوئے انسان اس کیمرے کو بھول جاتا ہے جس کی رسائی
صرف اس کے بیرونی اعضاء تک بلکہ دل و دماغ تک بھی ممکن ہے۔ یہ کیمران صرف اس کے ہر اچھے عمل کو ریکارڈ کر رہا ہے بلکہ اس کی سوچ اور ارادے تک کو جان اور ریکارڈ کر رہا ہے۔ جی ہاں یہ بات ہورہی ہے اس کیمرے کی جو انسانی ایجاد سے بالاتر ہے، جو کہ نہ صرف انسان کے کیے گئے ہرمل مثلا نیکی ، بدی، گناہ ،اچھائی یا برائی کور یکارڈ کر رہا ہے بلکہ اسکی ہر سوچ اور خیال سے بھی باخبر ہے۔ اس میں
تو انسان کے ایجاد کئے گئے کیمرے کی طرح بھی کوئی خرابی پیدا ہوسکتی ہے اور نہ ہی یہ بھی اپنا کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ یہ کیمرا کی ایک دیوار پر نصب نہیں ہے بلکہ انسان کے اردگرد ہر جگہ ہر کونے ، ہر چنے پر موجود ہے جو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کور ریکارڈ کر رہا ہے۔ ہمارے اردگرد موجود ہر چیز چاہے وہ کوئی بے جان اینٹ ہے یا پھر کوئی جاندار چرند پرند ہے یا درخت، ہر شے کیمرے کا کام کر رہی ہے۔ اور یہ سب نہ صرف ہمارے تمام اعمال کور ریکارڈ کر رہی ہیں بلکہ روز قیامت ہمارے کیے گئے ہر اچھے اور برے عمل کی گواہی بھی دیں گی۔ ان کیمروں سے باخبر کرنے کیلئے اللہ تعالی نے کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے جیسے الفاظ صرف ایک بار کھ کر کسی ایک دیوار پر چسپاں نہیں کیے بلکہ اربوں کھربوں یا اس سے بھی زیادہ تعداد میں اور اس سے زیادہ جگہوں پر ایسی بہت سی نشانیاں موجود ہیں جن پر غور وفکر کر کے انسان ان کیمروں کو بنانے والے کو پالیتا ہے۔ بشرطیکہ غور وفکر کرے۔ اور غور وفکر تو وہ ہی کرتے ہیں جو عقل رکھتے ہیں۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے:
بے شک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جوعقل رکھتے ہیں ( سورہنمل آیت نمبر 12 ) ۔ اس لیے میں کہ کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھے رہی ہے جیسے الفاظ اور ان کیمروں کونہیں بلکہ الله تعالی کی ہزاروں اور لاکھوں نشانیوں کو دیکھتے ہوئے صرف اس کی ذات کو پھر نہیں بلکہ خود کو پہچان کر اپنی اصلاح کریں ۔ اللہ ہم سب کو اس کی توفیق دے-آمین
- About the Author
- Latest Posts