بلوچستان: چمالنگ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جاں بحق .
(ڈیلی طالِب)
بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے چمالنگ کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان عبدالغنی نےڈیلی طالِب کو بتایا کہ چمالنگ کی کوئلہ کان میں 4 کان کن کانکنی کررہے تھے کہ کان میں زہریلی گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں کان میں موجود چاروں کان کن جاں بحق ہوگئے۔
زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والے کان کنوں میں دو بھائی عصمت اللہ، نعمت اللہ ،محمد میر اورکالوجان شامل ہیں جن کا تعلق ژوب سے ہے۔
جاں بحق کان کنوں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے ژوب روانہ کردی گئیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib