لاہور میں خاتون کے ساتھ2 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی .
(ڈیلی طالِب)
لاہور کے علاقے کاہنہ میں 21 سالہ خاتون کو 2 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ غلام فرید اور ظفر نامی 2 افراد اس کےگھر آئےجنہوں نےگھر میں نشہ آور مشروب بنایا۔
خاتون کے مطابق یہ مشروب پینے سے اس کا شوہر سوگیا اور پھر دونوں ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں، پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں ملزمان خاتون کے رشتے دار ہیں، واقعےکی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib