71

اب ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوگا

اب ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوگا

(ڈیلی طالِب)

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانے داروں کو کورونا ویکسین نہ لگوانے والے راہ چلتے شہریوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے روک دیا ہے۔

ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

تھانے داروں کو کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلز، تفریحی مقامات تک محدود رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرِ قائد میں درجن سے زائد مقدمات درج کرکے تقریباً چالیس افراد کو گرفتارکیا گیا تھا۔

سہراب گوٹھ میں پولیس نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی تھیں اور مقدمہ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں