53

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے.

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے.

(ڈیلی طالِب)
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758، سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، بلوچستان میں 32 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گذشتہ24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ملک میں پانچ کروڑ سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ جبکہ این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں