ہم نے صرف منفی کرداروں پر تنقید کی ، حکومت ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے ، مریم نواز.
(ڈیلی طالِب)
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہم نے اداروں میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ، حکومت ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے ۔
اعظم سواتی کے پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بولے گئے الفاظ پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریمارکس دیے ، کہا کہ ہم نے اداروں پر نہیں، صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے۔ یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں؟۔
واضح رہے کہ پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے ،الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے ۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib