سندھ: خواتین سے زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں ٹوفنگر ٹیسٹ ختم، نوٹیفکیشن عدالت میں پیش.
(ڈیلی طالِب)
محکمہ صحت سندھ نے خواتین سے زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے ٹو فنگر ٹیسٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں خواتین سے زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں ٹو فنگر ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت محکمہ صحت کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے ٹو فنگر ٹیسٹ ختم کردیا ہے۔ اس موقع پر حکام نے ٹیسٹ کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 220 خواتین میڈیکل ڈاکٹرز کی بھرتی کی جا رہی ہے۔
عدالت نےٹیسٹ کے خاتمے کا نوٹیفکیشن اورخواتین ڈاکٹر بھرتی سے متعلق حکومتی جواب کو ریکارڈ حصہ بناتے ہوئے آئینی درخواست نمٹادی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib