اہم شخصیات کو پارٹی میں لایا جائے، بلاول بھٹو نے 2 سابق وزراء اعظم کو ٹاسک دے دیا .
(ڈیلی طالِب)
سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی تفصیلی ملاقات، اہم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے فہرستیں تیار کر لیں.
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اہم شخصیات کو پارٹی میں شامل کروانے کا ٹاسک دو سابق وزرائے اعظم کو دے دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر راجہ پرویز اشرف کو پنجاب سے اہم سیاسی اور انتخابی شخصیات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کروانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والی سیاسی اور انتخابی شخصیات سے رابطے کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی ایک تفصیلی ملاقات میں ہوئی جس میں ضلع وار فہرستیں بھی بنائی گئیں۔ملاقات میں اوکاڑہ سے اشرف خان سوہنا کا بھی ذکر آیا۔
سیاسی اور انتخابی شخصیات کی طرف سے مثبت جواب کے بعد ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کروائی جائے گی۔
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہو گئی ہے اور اس مقصد کے لیے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ چئیرمین پی پی بلاول بھٹو اور شہبازشریف کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبرز پورے ہیں، ن لیگ حامی تو بھرے بھرپور ساتھ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتیں اور پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، جس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ چئیرمن بلاول بھٹو زرداری وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں، بلاول نے وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کی ہے۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں۔ اگر مسلم لیگ ن عدم اعتماد لانے کیلئے حامی بھرے تو ساتھ دیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کا امیدوار قبول کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو یقین دہانی کرائی کہ مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی ان ہاؤس تبدیلی کیلئے تیار ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib